مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی موت کی خبریں گردش کرتی رہیں، تاہم اسرائیلی حکومت اور وزیر اعظم کے دفتر نے ان اطلاعات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نیتن یاہو زندہ ہیں اور اپنے سرکاری فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کی خبریں عالمی میڈیا میں سامنے آئیں جن کے مطابق وہ حالیہ فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں، ایرانی حکام نے ان کی موت کے بعد ملک میں قومی 40 دن سوگ کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان کی تدفین ایران کے مقدس شہر مشہد میں کی جائے گی، تاہم جاری سکیورٹی صورتحال، جنگی حالات اور بڑے سرکاری جنازے کی تیاریوں کے باعث ان کی تدفین میں تاخیر کی جا رہی ہے، ادھر خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان حالات انتہائی حساس ہو چکے ہیں اور ماہرین کے مطابق اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو اس کے اثرات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی سیاست اور تیل کی منڈیوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

“میرے خیال میں اس وقت ان خبروں کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، کیونکہ اب تک نہ تو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی موت کی کوئی واضح تصدیق سامنے آئی ہے اور نہ ہی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے مناظر عوام کے سامنے آئے ہیں۔ ممکن ہے یہ صورتحال جنگی حکمت عملی کا حصہ بھی ہو۔ دوسری جانب ایران پر شدید حملوں کے باوجود تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور امریکہ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے، جن کی قیادت ایرانی قیادت اور سپریم لیڈر کے قریبی حلقوں نے کی۔ اس تناظر میں میرا خیال ہے کہ جب تک تدفین کا عمل مکمل نہ ہو جائے اور مستند شواہد سامنے نہ آئیں، اس وقت تک ایسی خبروں پر مکمل یقین کرنے کے بجائے احتیاط اور انتظار سے کام لینا زیادہ مناسب ہوگا۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *