تفصیلات کے مطابق مورخہ 09 جون 2024 کو تھانہ پنڈیگھیب میں دہرے قتل کا مقدمہ نمبر 297 درج کیا گیا، مقدمہ کی مؤثر تفتیش، ٹھوس شواہد اور مضبوط شہادتوں کی بنیاد پر معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج پنڈیگھیب محمد آصف نے ملزم مبشر احمد ولد شراف خان سکنہ کھوڑ تحصیل پنڈیگھیب ضلع اٹک کو جرم ثابت ہونے پر دو بار سزائے موت اور ایک بار عمر قید کی سزا سنا دی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس نہ صرف ملزمان کی گرفتاری بلکہ انہیں عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوا کر معاشرے کو ایسے ناسوروں سے پاک کرنے کو اپنا اولین فرض سمجھتی ہے۔