*اٹک پولیس کی بروقت کاروائی، شہری کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار، تفتیش جاری*
تفصیلات کے مطابق مورخہ 08.04.2026 کو تھانہ باہتر میں ایک شہری نے درخواست دی کہ میں کریانہ کی دکان چلاتا ہوں اور چند روز سے مسماۃ ۔م۔ا۔ زوجہ آصف حیات مجھے مختلف حیلوں بہانوں سے اپنے گھر بلا رہی تھی، مورخہ 05 اپریل 2026 کو میں اس کے کہنے پر اس کے گھر گیا تو اندر داخل ہوتے ہی اس کے شوہر آصف حیات نے اسلحہ کے زور پر مجھے ایک کمرے میں بند کر دیا، ملزمان میاں بیوی نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر زبردستی کپڑے اتروا کر میری نازیبا ویڈیوز بنا لیں، بعد ازاں ملزمان نے مذکورہ ویڈیوز کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرتے ہوئے اس سے بھتہ طلب کیا اور اسے اپنی دکان سے سامان فراہم کرنے پر مجبور کیا، بلیک میلنگ کے باعث اس نے تقریباً 50 ہزار روپے مالیت کا سامان فراہم کیا، متاثرہ شہری نے بعد ازاں تمام واقعہ اپنے والد کو بتایا، جس پر وہ دونوں تھانہ باہتر پہنچے اور قانونی کاروائی کے لیے درخواست دی، تھانہ باہتر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم آصف حیات ولد حیات سکنہ پنڈبہادر خان تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔