تفصیلات کے مطابق صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا، اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خالد محمود ہمدانی، کمشنر راولپنڈی انجنیئر عامر خٹک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال ایک اہم مذہبی مقام ہے جہاں ہر سال بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سکھ یاتری آتے ہیں، جن کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور مذہبی مقام کی سیکیورٹی اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے، اٹک پولیس بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
*ترجمان اٹک پولیس*