تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ایئرپورٹ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ندیم اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ مسمی بشارت خان ولد محمد بنارس سکنہ قطبال تحصیل فتح جنگ سے مختلف سائز کی 100 عدد پتنگیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،اسی طرح تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر نواز نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسمی حمزہ رفیق ولد محمد رفیق سکنہ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے مختلف سائز کی 40 عدد پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر لیں، مزید برآں تھانہ جنڈ پولیس کے سب انسپکٹر محمد عثمان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسمی امدادالرحمن ولد مہرالرحمن سکنہ لاہور سے 30 عدد پتنگیں اور متعدد دھاتی ڈوریں برآمد کر لیں،اسی طرح ایک کارروائی میں تھانہ سٹی اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فدا حسین نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسمی بلاور حیات ولد مسکین سکنہ اعوان شریف اٹک سے 20 عدد پتنگیں برآمد کر لیں،جبکہ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کے سب انسپکٹر سجاد احمد نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسمی سعید ولد رحمت گل سکنہ محلہ رحم پورہ حسن ابدال سے 30 عدد پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر لیں،حکومتِ پنجاب کی جانب سے پتنگ اُڑانے اور پتنگوں کی خرید و فروخت پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
*ترجمان اٹک پولیس*

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *