قاضی احمد اکبر خان، ممبر پنجاب اسمبلی، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف اٹک اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضلع کے مختلف علاقوں کے دورے کیے، جہاں انہوں نے جیل سے رہائی پانے والے سیاسی کارکنوں، دیرینہ ساتھیوں اور معززینِ علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور ان کی استقامت، جرات اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قاضی احمد اکبر خان نے نرتوپا، سیدن، سروانہ اور بہادر خان سمیت مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات اور ڈیرہ جات پر حاضری دی۔ ان دوروں کے دوران انہوں نے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی، بزرگوں کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے قید و بند، دباؤ اور مشکلات کے باوجود اپنے نظریے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا، جو جمہوری جدوجہد کی روشن مثال ہے۔

اسی تسلسل میں قاضی احمد اکبر خان نے اپنے دیرینہ ساتھی اور سیاسی مشیر عمران خان کے ڈیرے پر بھی حاضری دی، جہاں انہوں نے اٹک جیل سے رہائی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور انتہائی دلیری، ثابت قدمی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ قاضی احمد اکبر خان کا کہنا تھا کہ ایسے کارکن پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں میدان میں ڈٹے رہتے ہیں۔

اس موقع پر فتح اکبر خان، جمریز خان، ملک آفتاب احمد، اعجاز شاہ، یاسر ملک، افراز ملک، امین اللہ خان، ملک ذیشان اعوان، اسرار خان اور ملک رفیق سمیت بڑی تعداد میں سیاسی کارکنان اور معززینِ علاقہ موجود تھے۔ عمران خان نے قاضی احمد اکبر خان اور دیگر معزز مہمانوں کی آمد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

ان دوروں کے دوران عوام اور پارٹی کارکنوں میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ شرکاء نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ قاضی احمد اکبر خان کا کارکنوں کے درمیان آنا اعتماد بحال کرنے اور سیاسی حوصلہ بڑھانے کا باعث بن رہا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق یہ دورے اس بات کی علامت ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عوام اور کارکنوں سے براہِ راست جڑی ہوئی ہے، جس کے مثبت اثرات آئندہ سیاسی منظرنامے پر واضح طور پر دکھائی دیں گے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *