بہاولپور اسٹیٹ فورسز کی پاک فوج میں ضم ہونے والی عباسیہ بٹالین (موجودہ بلوچ رجمنٹ) کے لیفٹیننٹ کرنل عرفان اکبر، دیگر افسران اور جوانوں نے امیرِ بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں بٹالین کے ایک نمائندے نے لاہور میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع نواب صاحب کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیتی مکتوب پیش کیا۔ خط میں مرحومہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ، اہلیہ امیرِ بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی، کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لیفٹیننٹ کرنل عرفان اکبر نے ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے صادق گڑھ پیلس میں تعزیت کے لیے حاضری کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم انہیں آگاہ کیا گیا کہ وہ لاہور منتقل ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد بٹالین کی جانب سے ایک نمائندہ لاہور روانہ کیا گیا۔

نمائندے نے نواب صاحب کو بتایا کہ بٹالین اس وقت ایکسرسائز کے سلسلے میں صحرائی علاقے میں مصروف تھی اور ہیڈکوارٹر واپسی پر انہیں اس افسوسناک خبر کا علم ہوا۔

واضح رہے کہ امیرِ بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم اور موجودہ امیر نواب صلاح الدین عباسی، بہاولپور اسٹیٹ فورسز سے پاک فوج میں ضم ہونے والی مختلف بٹالینز کی تقریبات میں وقتاً فوقتاً شرکت کرتے رہے ہیں۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *