تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے ضلع بھر میں غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 مقدمات درج کیے گئے، جن میں تھانہ صدر اٹک میں 06، تھانہ اٹک خورد میں 02، تھانہ جنڈ میں 07 جبکہ تھانہ انجراء میں 06 مقدمات درج کئے گئے ہیں.

ان کاروائیوں کے دوران غیر قانونی مائننگ میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر آلات بھی قبضہ میں لے لیے گئے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔