تفصیلات کے مطابق مورخہ 24.03.2026 کو متاثرہ بچے کے چچا نے تھانہ حضرو میں درخواست دی کہ میرے بھتیجے بعمر 09 سال نے مجھے بتایا کہ میں دوکان پر چیز لینے گیا جب میں چیز لے کر واپس آرہا تھا تو راستے میں شاہ نواز نامی شخص اسے ورغلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا جہاں اس نے میرے بھتیجے کے ساتھ نازیبا حرکت اور بدفعلی کی کوشش کی ہے میرے بھتیجے کے شور شرابہ کرنے پر شاہ نواز وہاں سے بھاگ گیا، درخواست موصول ہونے پر تھانہ حضرو پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم شاہ نواز ولد ربنواز سکنہ نرتوپہ تحصیل حضرو ضلع اٹک کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔