ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اٹک کے زیر اہتمام اج 15 مارچ کا دن سرگرمیوں سے بھرپور گزارا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اٹک عبدالرحمان اخوندخیل ایڈوکیٹ کی زیر سربراہی اسٹاف سمیت وکلا کمیونٹی صحافی حضرات تاجر برادری اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ٹی ایم اے حال اٹک میں ایک سیمینار میں شرکت کی جس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اٹک نے خطاب کیا اور صارف حقوق کی اگاہی پر روشنی ڈالی _
اس کے بعد مختلف شعبہ زندگی کے لوگوں کے ہمراہ ٹی ایم اے حال اٹک سے لے کر رمضان سہولت بازار تک واک کا اہتمام کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ بس اڈہ کچہری چوک فوارہ چوک سمیت شہر کے مختلف اہم پوائنٹس پر اگاہی کی غرض سے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کر کے صارف حقوق کی بابت اگاہی پھیلائی گئی _
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق سارف حقوق کی اگاہی کے لیے خصوصی ڈیسک کا اہتمام بھی کیا گیا اور ضلع کونسل حال اٹک سول ہسپتال کچہری چوک وارڈن افس پنجاب گورنمنٹ کے مختلف دفاتر کے علاوہ بہت سارے دیگر سرکاری دفاتر کے باہر خصوصی ڈیسک لگا کر عوام کو صارف حقوق سے اگاہ کیا گیا ان تمام سرگرمیوں پر شرکت کر کے شہریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا _