تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان اور ایس پی انوسٹی گیشن زینب ایوب کا مختلف چیک پوسٹوں اور ناکہ جات کا دورہ کیا، دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات، ناکہ بندی کے طریقہ کار، ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کی کارکردگی اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ڈی پی او اٹک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ حالات کے تناظر میں الرٹ رہتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔