تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر 17 سالہ اسماعیل دریا کنارے نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم اور ایمبولینس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاپتہ ہونے والے نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق آخری اطلاعات تک نوجوان کی لاش برآمد نہیں ہو سکی، جبکہ غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے دریا میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *