ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کے زیر اہتمام *ضلع بھر کے 264 سرکاری اسکولوں میں 13 فروری 2026 کو “اے آئی ڈے” کامیابی سے منایا گیا۔* اس موقع پر آئی ٹی اساتذہ نے اپنے اپنے اداروں میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے موضوع پر خصوصی تربیتی سیشنز منعقد کیے۔

*اس پروگرام میں ضلع اٹک کے تقریباً 5000 اساتذہ اور دفتری عملے نے شرکت کی*۔ ہر اسکول میں اوسطاً 20 شرکاء نے حصہ لیا جن میں پی ایس ٹیز، ای ایس ٹیز، ایس ایس ٹیز، سبجیکٹ اسپیشلسٹس، ہیڈماسٹرز/ہیڈمسٹریسز اور کلریکل اسٹاف شامل تھے۔

تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی تصورات، تعلیم میں اے آئی کے مؤثر استعمال اور جدید اے آئی ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی اور جیمنی کے بارے میں عملی آگاہی دی گئی۔ اساتذہ نے نہایت دلچسپی سے شرکت کی اور مختلف سوالات کے ذریعے موضوع کو بہتر طور پر سمجھا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انیل سعید نے پائلٹ سکینڈری اسکول اٹک میں منعقدہ سیشن کا وزٹ کیا اور محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو سراہا۔

*ڈاکٹر محمد اظہر چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک نے اس کامیاب انعقاد پر تمام آئی ٹی اساتذہ کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔* انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تربیت کے مثبت اثرات تدریسی عمل میں واضح طور پر نظر آئیں گے۔

“اے آئی ڈے” کے کامیاب انعقاد کو ضلع اٹک میں جدید تعلیمی رجحانات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم دیا جا رہا ہے۔۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *