ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کونسل اٹک کے زیرِ اہتمام ہنر روزگار میلہ 2026 کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف رضا اور خلد مسعود چوہدری چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ تھے ۔

میلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، صنعتکاروں، تعلیمی ماہرین ، طلباء وطالبات اور سرکاری افسران نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔

میلے میں طلبہ و طالبات نے مختلف فنی مہارتوں پر مبنی پروجیکٹس کے اسٹالز لگائے جن میں الیکٹریکل ورک، فیشن ڈیزائننگ، آئی ٹی، مشینری اور دیگر تکنیکی شعبہ جات کے عملی نمونے پیش کیے گئے۔

PVTC صدر (DBOM)
ضلع اٹک طارق معمود جو FPCCI کے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ھیلتھ بھی ہیں اس میلے کے انعقاد میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا

ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ موجودہ دور میں محض ڈگری کافی نہیں بلکہ عملی ہنر ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے نوجوانوں کو فنی تعلیم کی طرف راغب کرنا ہوگا تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و اساتذہ میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *