اتحاد ویگانگت اسلام کی بنیاد ہے اور اس پر عمل پیرا ہو کر ہم کامیاب زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید، ضلعی افسران وضلعی امن کمیٹی کےاراکین علامہ عارف حسین واحدی،آفتاب حیدری،سید وقار نقوی، مولانا محمود الحسن توحیدی مولانا شیر زمان،مولاناعبداللہ اور دیگر اراکین نے شر کت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک میں بھر پور اتحاد و ایثار کا مظاہرہ کر یں جس کی تعلیما ت ہمار ے رسول حضرت محمد ﷺ نے امت مسلمہ کو دیں۔یہ مقدس مہینہ ہمیں برداشت اور صبر کادرس دیتا ہے اور ہمیں اسلام کی بقا اور سلامتی کے لیے ہر لمحے سعی کر نے کی ہدایت کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس ا مر کی ہے کہ تمام مکاتیب فکر کے افراد ایک جگہ اکٹھے ہوں جس کا درس ہمارے دین نے دیا ہے۔اٹک ہمیشہ امن و آشتی کا گہووارہ رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ امن آئندہ بھی قائم رہے گا۔اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے۔تمام مکتبہء فکر کے علماء سے گذارش ہے کہ ماحول ساز گار رکھنے کے لیے ایک دوسرے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور شر انگیزی پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس سال رمضان المبار ک کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک میں جاری ہو نے والے ضابطہء اخلا ق بھر پور عمل درآمد کر یں۔ ڈی پی او اٹک سردارموارہن خان نے اجلا س کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس اٹک کی جانب سے رمضان المبارک میں تمام مذہبی سر گر میوں کو فول پر وف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اس ضمن ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خصوصی پلان تیار کر لیا گیا ہے اور اس پلان کے مطابق بھر پور عمل کیا جائے گا۔ اجلا س میں اراکین ضلعی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے اپنے سفار شات اور تجاویز پیش کیں،جن پر قانون کے مطابق عمل در آمد کی یقین دہانی کروائی گئی۔ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام مسالک، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کر یں گے۔آخر میں ملک پاکستان کی کے دائمی امن و سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔