اوکاڑہ میں پولیس کی مشترکہ گشت کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں تھانہ ستگھرہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر طارق اپنے ہی کانسٹیبل کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ستگھرہ اور کانسٹیبل عبداللہ مشترکہ گشت پر مامور تھے کہ اچانک کانسٹیبل عبداللہ کی جانب سے فائر کیا گیا، جو ایس ایچ او کے پیٹ میں لگا۔

واقعے کے فوراً بعد کانسٹیبل عبداللہ موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ زخمی ایس ایچ او کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمی ایس ایچ او کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

پولیس حکام کے مطابق مفرور کانسٹیبل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کے حالات و واقعات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مفرور کانسٹیبل کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *