قصور ۔ فیصل کریم کنڈی، گورنر خیبر پختونخوا، نے پھولنگر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ٹیچنگ اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گورنر نے اسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ادارے کو 500 بیڈز تک توسیع دینے کا اعلان کیا۔
دورے کے دوران گورنر کے پی کے نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، زیرِ علاج بچوں کی عیادت کی اور انہیں پھول پیش کیے۔ انہوں نے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر مستحق افراد میں رمضان پیکج، راشن اور دیگر تحائف تقسیم کیے گئے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حلالِ احمر سوسائٹی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے اسپتال میں بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور عوامی خدمت کے مشن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔