نیویارک / اسلام آباد:

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں ایک مسجد میں عبادت کے لیے جمع نمازیوں پر ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے اور اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل نے حملے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عوام کی کوششوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *