مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک،سابق امیدوار حلقہ این اے پچاس پاکستان تحریک انصاف محترمہ ایمان طاہر صادق نے کہاکہ آٹھ فروری 2024 کو اٹک کے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک فیصلہ دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ووٹ دے کر یہ واضح کیا گیا کہ اٹک سچ،انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے،تاہم پھر اس عوامی فیصلے کو یکسر نظر انداز کر دیا گیاعوامی مینڈیٹ کو پامال کر کے ایک ایسا نظام مسلط کیا گیا ہے جس میں ظلم اور ناانصافی معمول بن چکی ہے،عمران خان تین سال سے غیر قانونی قیدتنہائی میں ہیں،آٹھ فروری 2024 کو عوام نے ووٹ کے ذریعے ظلم اور جبر کو شکست دی،یہ پاکستان کا خاموش انقلاب تھا،اب 8 فروری 2026 کو ہمیں اسی مینڈیٹ کی چوری کے خلاف پرامن اور باوقار احتجاج کرنا ہے،پاکستان تحریک انصاف عوام کو یہ یاد دلانا چاہتی ہے کہ پرامن مزاحمت ہمارا آئینی حق ہے،یہ جدوجہد آئین، قانون اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہےاٹک کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہتے ہوئے اس آواز کا حصہ بنیں،8 فروری کو گھروں میں رہیں، دکانیں، کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں، پورا دن گھر میں گزاریں اور اس ظلم کے خلاف اسی جذبے سے آواز بلند کریں جس کا اظہار آپ نے 8فروری 2024 کو کیا تھا۔