وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں ہنر پر مبنی تعلیم کے فروغ کے لیے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، اٹک میں 2 اور 3 فروری 2026 کو اسپرنگ اینڈ سائنس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک انیل سعید نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے سائنسی اور تکنیکی منصوبوں کا معائنہ کیا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں طلبہ میں سیکھنے، تحقیق اور ہنر مندی کے رجحان کو فروغ دیتی ہیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ ایک میگا ایونٹ تھا جس میں ضلع اٹک کے مختلف اسکولوں کے طلبہ کے سائنسی منصوبوں کے علاوہ کالج کے طلبہ کے سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبے بھی پیش کیے گئے۔ فیسٹیول میں فوڈ اسٹالز، فن فیئر، ٹیکنیکل ایجوکیشن آگاہی سیشن، پیٹ شو، بائیک شو اور انٹر ٹیکنالوجی ڈیکوریشن مقابلہ سمیت دیگر دلچسپ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔انٹر اسکول سائنسی مقابلے میں دی سٹی اسکول اٹک نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ضلع اٹک کے تقریباً 28 مختلف اسکولوں کے طلبہ و اساتذہ نے اس فیسٹیول میں شرکت کی۔تقریب کی سجاوٹ کے انتظامات تاج محل مارکی کی جانب سے کیے گئے، جبکہ سالانہ انعامات کی تقسیم کے لیے اٹس 4 یو موبائلز اور کوکو نے ایونٹ کو اسپانسر کیا۔شرکاء، اساتذہ اور طلبہ نے فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے سائنسی و فنی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *