یومِ کشمیر کے موقع پر پانچ فروری کو ضلع کونسل ہال اٹک میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے کشمیر کے موضوع پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، جبکہ کشمیری عوام کے حق میں ملی نغمے اور تقاریر بھی کی گئیں، جنہیں شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کی تاریخی و سیاسی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

تقریب کے اختتام پر عوام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی، جو ضلع کونسل اٹک سے شروع ہو کر کچہری چوک اٹک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *