اٹک۔سی سی ڈی اٹک نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل، سرقہ بالجبر، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت حذیفہ رحمان ولد خورشید احمد، سکنہ پنڈ غلام خان، ڈھوک فتح، اٹک شہر کے نام سے ہوئی ہے، جو سی سی ڈی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد سنگین مقدمات میں طویل عرصے سے مطلوب تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سی سی ڈی اٹک اور ملزم و اس کے ساتھیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں حذیفہ رحمان ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ملزم حذیفہ رحمان تھانہ اٹک سٹی، تھانہ صدر اٹک اور ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج قتل، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم تھانہ صدر اٹک کے ایک انتہائی لرزہ خیز اور مشہور مقدمے میں بھی ملوث تھا، جس میں مسماۃ/مسما ضامن علی خان ولد محمد صفدر، سکنہ ماڑی کو بے دردی سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں، ملزم گاؤں ماڑی کنجور، ضلع اٹک میں سرگرم زرغام گینگ کا اہم رکن بھی تھا۔
سی سی ڈی اٹک کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *