پاراچنار۔ضلع کرم میں اہلِ سنت اور اہلِ تشیع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ایک مشترکہ وفد نے پاراچنار میں پاک فوج کے بریگیڈ کمانڈر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں۔

مشترکہ وفد نے ضلعی انتظامیہ اور ریاستی اداروں کے اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے نوجوانوں کی مشترکہ کوششوں اور امن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، جو علاقے میں بھائی چارے کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے۔

ایک انٹرویو میں دونوں مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ضلع کرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عسکری اداروں اور سول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں موجود زمینی تنازعات کے پُرامن حل کے لیے قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لے کر مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ مستقبل میں تمام مکاتبِ فکر کے لوگ باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لیے مکالمہ، باہمی احترام اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، اور ضلع کرم کے عوام اس مقصد کے لیے متحد ہیں۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *