نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ آج اپنے عزیز دوست ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میڈ اِن انڈیا مصنوعات پر ٹیرف کم ہو کر 18 فیصد ہونے پر انہیں بے حد مسرت ہے، اور اس شاندار اعلان پر وہ بھارت کے 1.4 ارب عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جب دنیا کی دو بڑی معیشتیں اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریتیں مل کر کام کرتی ہیں تو اس کے ثمرات عوام تک پہنچتے ہیں اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے بے پناہ مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے، اور بھارت امن کے لیے ان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وزیرِاعظم مودی نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو نئی اور بے مثال بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *