اٹک پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 03 پتنگ فروش گرفتار، 245 پتنگیں اور متعدد دھاتی ڈوریں برآمد

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس کے سب انسپکٹر ولی محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ مسمی محمد تحسین ولد محمد مسکین سکنہ کامرہ کلاں تحصیل و ضلع اٹک سے مختلف سائز کی 130 پتنگیں اور متعدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، اسی طرح تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کے سب انسپکٹر تنویر احمد نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسمی مبشر علی سے مختلف سائز کی 60 عدد پتنگیں اور متعدد دھاتی ڈوریں برآمد کر لیں جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کامران علی نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسمی عبدالرحمٰن سے 55 عدد پتنگیں اور متعدد دھاتی ڈوریں برآمد کرلیں،حکومتِ پنجاب کی جانب سے پتنگ اُڑانے اور پتنگوں کی خرید و فروخت پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *