اسلام آباد
پاکستان نیشنل مضمون نویسی مقابلہ 2025 کا اختتام سفارت خانے میں منعقدہ انعامات کی تقسیم کی پروقار تقریب کے ساتھ ہو گیا۔ اس مقابلے کا انعقاد 2005 کے زلزلے کے بعد پاکستان میں جاری تکنیکی امدادی مشنز کے دوران خدمات انجام دیتے ہوئے 29 نومبر 2005 کو ایک افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں شہید ہونے والے ترک انجینئرز چینک یاقِن اور افق ارسلان کی یاد میں کیا گیا۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہداء کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی لازوال قربانی ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے، دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔
مضمون نویسی مقابلے میں پاکستان بھر سے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور “پاکستان–ترکیہ تعلقات: ایک لازوال رشتہ” کے موضوع پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ طلبہ کے مضامین میں دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ، بھائی چارہ اور مشترکہ مستقبل کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ تمام شرکاء کو اس بامقصد مقابلے میں شرکت اور اپنے قلم کے ذریعے ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر مبارکباد دی گئی۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *