اٹک. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیر سعید کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول سے متعلقہ پیرا فورسز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں کے استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ رمضان المبارک میں کسی بھی صورت آٹا، چینی اور دیگر اشیائے خورونوش کی ذخیرہ اندوزی یا شارٹیج برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ مجسٹریٹس اور پیرا فورسز کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران کسی قسم کی شکایات کا ازالہ بروقت ممکن ہو سکے۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے پرائس کنٹرول قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *