ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ مقابلے کے ججز میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور معروف شاعرہ حفصہ اشرف شامل تھیں
ایئر یونیورسٹی، نسٹ، نمل اور ایف آئی اے اکیڈمی کی ٹیموں نے مقابلے میں شرکت کی۔ مباحثوں کے موضوعات گورننس، احتساب اور انسدادِ بدعنوانی سے متعلق تھے۔ پہلا مقابلہ ایئر یونیورسٹی نے جیتا، ایف آئی اے اکیڈمی رنر اپ قرار پائی جبکہ دوسرا مباحثہ نسٹ کی ٹیم نے جیتا، جبکہ نمل یونیورسٹی دوسری پوزیشن پر رہی۔
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے طلباء کو نقد انعامات اور شیلڈز سے نوازا۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایسے علمی مباحث نوجوانوں میں فکری و پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھاتے ہیں۔ ان مباحث کا مقصد تحقیق، سوچ اور اصلاح پر مبنی کلچر کو فروغ دینا ہے۔