تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران ڈی پی او اٹک نے ضلع میں جرائم کی مجموعی صورتحال، پولیس کی مجموعی کارکردگی اور زیرِ تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او اٹک نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات، بالخصوص قتل کے مقدمات، کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، جبکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں اور پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔
مزید برآں ڈی پی او اٹک نے جینڈر کرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری قانونی کاروائیاں یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ خواتین و بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے آخر میں انہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ کے نظام کو مزید مؤثربنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔