سیالکوٹ۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطنِ عزیز اللہ کے فضل اور شہداء کے مقدس لہو کی بدولت باعزت مقام پر فائز ہے، گزشتہ سال ہم نے جنگ جیتی جس میں پاک فوج کا کردار فیصلہ کن رہا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اور شہداء کی قربانیوں کے باعث آج ملک میں امن قائم ہے، وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جہاد میں پاک فوج برسرِپیکار ہے جبکہ صوبائی حکومت اس جنگ میں عملی طور پر کہیں نظر نہیں آتی اور تماشائی بنی ہوئی ہے، خواجہ آصف کے مطابق پاک فوج نے اپنے سے پانچ گنا طاقتور دشمن کو شکست دی اور ایسی شکست دی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چھ سے آٹھ بھارتی طیارے گرنے کا ذکر کیا، انہوں نے معرکۂ حق کو افواجِ پاکستان اور حق کا معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیرِ دفاع نے بتایا کہ آٹھ ماہ قبل پاکستان کا پاسپورٹ 140ویں نمبر پر تھا جو اب بہتری کے بعد 98ویں نمبر پر آ چکا ہے، جبکہ حکومت کی کامیابیوں میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے اور قوم ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتی رہے گی۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *