برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں Scotland Yard نے تصدیق کی ہے کہ تین افراد — کارل بلیک برڈ، کلارک مکالی اور ڈونیٹو بریمر — پر صحافی عادل راجہ کے گھر پر حملے اور سابق وفاقی وزیر شہزاد اکبر اور ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کے واقعات کے سلسلے میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ حملے گزشتہ ماہ کے اختتام پر اور ایک واقعہ رواں ماہ پیش آیا تھا، جن کی باقاعدہ تفتیش کے بعد ملزمان کے خلاف چارجز فائل کیے گئے۔