تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس کے سب انسپکٹر رضوان افضل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ مسمی محمد نوشاد ولد غلام صمدانی سکنہ ملاح تحصیل حضرو ضلع اٹک سے مختلف سائز کی 200 پتنگیں، 20 عدد دھاتی ڈوریں اور 12 عدد چرخیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،اسی دوران تھانہ رنگو پولیس کے سب انسپکٹر علی حیدر نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ مسمی پرتاب احمد ولد مشتاق احمد سکنہ فورملی تحصیل حضرو ضلع اٹک سے 200 پتنگیں، 20 عدد دھاتی ڈوریں اور 12 عدد چرخیاں برآمد کر لیں جبکہ تھانہ حضرو پولیس کے سب انسپکٹر خرم شہزاد نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ مسمی شرافت ولد بنارس سکنہ عدلزئی سے 20 عدد پتنگیں اور 10 عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر لیں،حکومتِ پنجاب کی جانب سے پتنگ اُڑانے اور پتنگوں کی خرید و فروخت پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر تمام ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *