تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو دوران گشت مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چند اشخاص نزد پرانہ گاؤں کھلی جگہ بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر پولیس ٹیم نے مناسب حکمت عملی کے تحت فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر ریڈ کیا تو چند اشخاص قماربازی میں مصروف پائے گئے جنہوں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر داؤ پر لگی رقم غلط ملط کر کے بھاگنے کی کوشش کی جنکو موقع پر قابو کر لیا گیا جنکے نام1۔سہیل احمد ولد بشارت خان، 2۔شوکت محمود ولد گلاب خان، 3۔دلاور خان ولد محمداکرم سکنائے راول تحصیل پنڈیگھیب، 4۔سرفراز خان ولد دراب خان سکنہ پرانہ تحصیل پنڈیگھیب ضلع اٹک، 5۔نعیم خان ولد افسر خان سکنہ ابوال تحصیل جنڈ ضلع اٹک معلوم ہوئے جنکو موقع پر ہی گرفتار کر کے داؤ پر لگی کل مالیتی رقم 07 لاکھ روپے قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا۔