ڈی پی اوسردار موارہن خان کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی جانب سے ڈی پی او آفس اٹک میں اوپن ڈور پروگرام کے تحت ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ائیر یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی،تقریب کا بنیادی مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور پولیس و عوام کے درمیان باہمی رابطے اور اعتماد کو مضبوط بنانا ہے، اس موقع پر شرکاء کو پولیس کی مختلف سروسز اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیاتقریب کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد نے شرکاء کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے تفصیلی آگاہی لیکچر دیا اور ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیا اس موقع پر شرکاء کو سیف سٹی اٹک کا وزٹ بھی کروایا گیا، جہاں انہیں جدید کیمروں، مانیٹرنگ سسٹم اور سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیااس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور کمیونٹی پولیسنگ کے تصور کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹک پولیس عوام کی خدمت، تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔