سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی سیالکوٹ کی ترقی کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کیا گیا اور چیمبر و سیاسی قیادت نے مل کر مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کردار ادا کیا، جن منصوبوں کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں ان میں لاری اڈہ کی منتقلی شامل ہے جبکہ شہر میں علامہ اقبال کی جائے پیدائش روڈ کی تعمیرِ نو، محکمہ ریلوے کی چار کنال اراضی پر پارکنگ پلازہ، نالہ بھیڈ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے اور سڑک کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نالوں پر قائم فیکٹریوں کے باعث نکاسی آب متاثر ہے جسے درست کیا جائے گا، رواں سال سیالکوٹ۔کھاریاں موٹر وے کی تکمیل متوقع ہے، پی ٹی آئی دور میں ہسپتال نہ بن سکا تاہم اب 700 بیڈ کا ہسپتال منظور ہو چکا ہے جو شہر کے وسط میں قائم ہوگا، قلعہ کو آثارِ قدیمہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، واسا کے لیے 16 ارب روپے سیالکوٹ کو دیے گئے ہیں، رنگ روڈ کے فنڈز کی بھی جلد منظوری ہوگی، صنعتی زون پر کچھ تحفظات ہیں جبکہ علامہ اقبال لائبریری کو 10 کروڑ روپے سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *