تفصیلات کے مطابق 15/16 جنوری کی درمیانی شب تھانہ صدر اٹک پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ دیہہ بولیانوال میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے اور مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والے ایک شخص کو اہلِ خانہ نے قابو کر لیا ہے اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں مسمیٰ بشارت علی عرف شہزاد زمین پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے جسم پر شدید تشدد کے واضح نشانات موجود تھے،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے نعش کو قانونی کاروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک منتقل کر کے واقعہ کا فوری مقدمہ درج کیا دورانِ تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ یہ کوئی ڈکیتی کی واردات نہ تھی بلکہ ملزمان نے خود مقتول بشارت علی کو گھر بلا کر قتل کیا ہے اور ملزمان نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے قتل کے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی،اٹک پولیس کی بروقت کاروائی اور پیشہ ورانہ تفتیش کے نتیجے میں تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان میں ناصر اور آصف پسران عاشق سکنائے بولیانوال، آفاق احمد ولد غلام جیلانی سکنہ گولڑہ تحصیل و ضلع اٹک، جبکہ امرود بی بی اور علیشبہ آفاق شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی خصوصی ہدایات پر پولیس ٹیموں نے جدید تفتیشی تکنیک اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹک پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *