خانپور: تھانہ ظاہر پیر پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان پل سمکا کے قریب ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

ترجمان نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم کی شناخت بدنامِ زمانہ شوٹر یاسر عرف یاسی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک شوٹر قتل، اقدامِ قتل اور پولیس پر حملوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

واقعے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق جلد فرار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

دریں اثناء، عرفان علی سموں نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ واقعہ خانپور کے نواحی علاقے پل سمکا میں پیش آیا۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *