یورپی یونین برائے پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد، فرنٹیکس کے پاکستان میں لائژن آفیسر، ہنگری کے سفارت خانے کے نمائندے اور آئی سی ایم پی ڈی کے نمائندے نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد کو ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ ایئرپورٹ کی کارکردگی، نظامِ کار اور کامیابیوں پر جامع بریفنگ دی گئی، جس میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ہونے والی پیش رفت پر خصوصی توجہ دی گئی۔

بریفنگ میں غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، رسک انڈیکیٹرز کے مؤثر نفاذ، بہتر پروفائلنگ میکانزم اور سیکنڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس کے بہترین استعمال سے متعلق امور شامل تھے۔ مزید برآں، زونل سطح اور ایئرپورٹ پر قائم پری ڈیپارچر سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا، جن کا مقصد بارڈر مینجمنٹ کو مضبوط بنانا، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور مسافروں کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔ وفد نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مؤثر، محفوظ اور مضبوط بارڈر کنٹرول کے لیے ایف آئی اے کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *