ڈی آئی خان: ٹانک ڈی آئی خان روڈ پر پوٹہ گاؤں کے قریب واقع واوا فلنگ اسٹیشن کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی، جس کے باعث پیٹرول پمپ مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا؛ مقامی ذرائع کے مطابق 30 سے 40 مسلح افراد پیٹرول پمپ پر آئے، آگ لگانے سے قبل اسٹاف کو رسیوں سے باندھا اور کارروائی کے بعد فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول پمپ کے کچھ حصے کو جلنے سے بچا لیا، تاہم آگ سے بھاری مالی نقصان ہوا؛ بتایا گیا ہے کہ یہ پیٹرول پمپ وانا ویلفیئر آرگنائزیشن کی انتظامیہ کے تحت چل رہا تھا اور اس سے غریب طلبہ کا مستقبل وابستہ تھا، جس پر اہلِ علاقہ نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *