وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی نوسر باز گینگ کو گرفتار کیا۔نوسرباز گینگ طلباء کے تعلیمی وظائف خردبرد کرکے ہڑپ کر جاتا تھا۔ ایک خاتون نے تھانہ چناب نگر پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ 4 نامعلوم ملزمان نے نوسر بازی کرتے ہوئے اس کی بیٹی کے وظیفے کی پیسے نکلوا لیے ہیں۔ واقعہ کی بابت ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس ٹیم نے ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 11 مزید ملزمان کا انکشاف کیا جن کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے سے تفتیش عمل میں لائی گئی جنہوں نے مزید 12 ملزمان کا انکشاف کیا جنہیں حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔پہ پولیس کی بڑی کامیابی ہے جس میں 27 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ نوسر بازی کا بین الاضلاعی گینگ ہے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں کے وظائف ہڑپ کر جاتے تھے۔ملزمان والدین کو بچوں کے وظائف سے متعلق کال کرکے انگوٹھا لگوا کر رقم خُردبرد کرلیتے تھے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بچوں کے ہڑپ کئے گئے 43 لاکھ روپے سے زائد نقدی و مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے جو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے والدین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کا تعلق چنیوٹ سٹی،چناب نگر،بھوانہ، ضلع جھنگ سے ہے۔ملزمان تھانہ چناب نگر پولیس کو فراڈ،چوری و دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جائیں گی۔ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے۔تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کا قیام اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔رانا۔ عارف پی ٹی وی نیوز چنیوٹ

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *