ہنگو میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہنگو بازار میں درجنوں دکانوں کو سیل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی حکومت کی واضح پالیسی اور جاری ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے دس دن کی مہلت دی گئی تھی، جو اب مکمل ہو چکی ہے۔ مہلت ختم ہونے کے بعد ہنگو بازار میں قائم غیر قانونی افغانیوں کی دکانوں کو تالے لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جو افراد رضاکارانہ طور پر وطن واپس نہیں جائیں گے، انہیں گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے بعد بارڈر منتقل کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک ہنگو سے سینکڑوں افغانی رضاکارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی قیام کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری