امریکہ کی ریاست مینیسوٹا کے شہر سینٹ پال کے پولیس چیف ایکسل ہنری نے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ہمراہ ٹوئن سٹیز میں وفاقی ایجنٹس کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صورتحال پر بات کرتے ہوئے فریقین سے “کامن گراؤنڈ” یعنی مشترکہ حل تلاش کرنے کی اپیل کی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ریاست مینیسوٹا میں جاری امیگریشن انفورسمنٹ آپریشنز کے خلاف احتجاج کے پیش نظر تقریباً 1,500 فوجیوں کو متحرک کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مظاہروں کے باعث سکیورٹی صورتحال حساس ہو گئی ہے جس کے پیش نظر وفاقی سطح پر اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مینیسوٹا نیشنل گارڈ کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کی جا سکے۔ حکام کے مطابق ٹوئن سٹیز میں ICE (امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) کے خلاف جاری احتجاج کے تناظر میں سکیورٹی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *