اٹک .تحصیل حسن ابدال کو کروڑوں روپے کے فنڈز دے کر ترقی کی دوڑ میں دیگر علاقوں کے برابر کیا جائے گا ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائدمحمدنواز شریف کی سربراہی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نوا ز شریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمدنے تحصیل حسن ابدال کی یونین کونسل سطان پور کےگاوں جھوج میں پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ اٹک کے زیر اہتمام ایک کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا،تقریب سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سر دار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن)حلقہ پی پی دوعابد شہزاد ملک،ضلعی نائب صدر مسلم لیگ(ن)میر نویداور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا تلاوت قاری شیر افضل نے کی ،مقررین نے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد کے انقلابی اور ترقیاتی پروگرام تحصیل حسن ابدال جس کے تحت بھیڈیاں،پیر مدنیالہ، پوڑمیانہ کےبعد جھوج میں سڑک کے افتتاح کو شیخ آفتاب احمد کی اس علاقہ سے دلی لگاو اور محبت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،ا س موقع پر سابق امید وار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سر ور ،سابق چیئرمین خدمت کمیٹی شیخ حامد محمود،ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ اجمل محمود ،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ اٹک ندیم ،سابق چیئرمین یونین کونسل حاجی رفاقت خان،ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر میاں راشدمشتاق ، کا کا بیگ، شیخ حامد قدوس، سینئر نائب صدر پی پی ٹویاسر جنون،رہنما مسلم لیگ (ن)حسن ابدال محمدریاست،فرید خان،سجادعلی،سید شجاعت حسین شاہ عرف کا کا پیر،محمد اختر نواز، ماجدعلی، راجہ سلیم، محمد امین ،حافظ احسان اورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، شیخ آفتاب احمد اور سردار افتخار احمد خان نےتقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ستھرا پنجاب ملازمین میں مریم نواز راشن کارڈ بھی تقسیم کیے ،شیخ آفتاب احمد کی آمد پر ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اورانہیں پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا گیا ،شیخ آفتاب احمد نے سر دار افتخار احمد خان ، شیخ سلمان سر وراور دیگر کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کی ، شیخ آفتاب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں مسلح افواج پاکستان کی سر حدوں کی حفاظت ،جذبہ جہاد سے سر شار ہو کر کر رہی ہیں،تحصیل حسن ابدال میں سو ئی گیس ،بجلی کی فراہمی،سڑکوں،گلیوں،نالیوں او ر دیگر ترقیاتی کاموں پراربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں،گزشتہ سولہ سال میں جب تحصیل حسن ابدال کو ان کے حلقہ انتخاب سے الگ کرکے دوسرے حلقہ میں شامل کر دیا گیا ان سولہ سالوں میں اس حلقہ سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور دیگر اہم شخصیات قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر منتخب ہوئیں تاہم تحصیل حسن ابدال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا اور یہ علاقہ کھنڈر کی صورت اختیار کر گیا،شیخ آفتاب احمد نےکہاکہ ا س روڈپر اتنے بڑے گھڑے بن چکے تھے جن پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلنا محال تھا، انہوں نے کہاکہ ان کے حلقہ انتخاب کی تحصیل حضر و اور اٹک کا کوئی دیہات سوئی گیس اور بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی مہم کا آغاز انہوں نے حسن ابدال کی گاوں غرشین سے کیا،بھیڈیاں سے اسلام کوٹ ،جھوج ، پیرمندرالہ ،کے ایس پی ملک صداقت والی سڑک ،برہان اورموڑاں کھٹڑ اں کی سڑک مکمل ہو چکی ہے، چھپڑ کی سڑک نصف تعمیر ہوچکی ہے کالوپنڈ کی سڑک کا ٹینڈ ر ہو چکاہے ، ڈیڑ ھ سال کے مختصر عرصہ میں تحصیل حسن ابدال میں سولہ سے زائد سڑکیں مکمل کیں ہیں یا یہ تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں ،پنڈ مہری سے جہان آباد سڑک بھی تعمیر کی جائے گی ،موڑاں کھٹڑاں ،ٹانڈا ،شائیا،میر پور او ر دیگر دیہات کو سوئی گیس فراہم کی ہے ،پاکستان میں اس سال آنے والے سیلا ب کی وجہ سے فنڈز روک دیئے گئے ہیں اس سے ترقیاتی منصوبوں کو نا قابل نقصان ہو اہے تاہم اس کا جلد ازالہ کیا جائے گا،کہ محمد نواز شریف سمیت دیگر وزرائے اعظم کو شب خون مارکر کاموں سے روک دیا گیا،جس سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے دو تہائی اکثریت رکھنے والے وزیراعظم محمد نواز شریف کو وزیر اعظم ہاوس سے اٹھا کر اٹک قلعہ کے عقوبت خانہ میں چھوٹی سی بیرک میں پابند سلاسل کردیا گیا جبکہ ان کے بیٹے حسین نواز اور اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کو اٹک جیل میں پابند سلاسل کیا گیاا ور انہیں وزیرا عظم محمد نواز شریف کی والد ہ مرحومہ ،اہلیہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ سمیت دیگر اہل خانہ کی کئی ماہ تک میز بانی کا اعزاز حاصل رہا،جو ا ن کی زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے انہیں اس میز بانی کی پاداش میں دور آمریت میں کٹھن مراحل سے دو چار ہونا پڑا،تاہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے انہوں نے دور آمریت میں وفاقی وزیر کی پیش کش کو جوتی کی نوک پر رکھا او ر ثابت قدم رہے ،جس میں ان کی اہلیہ اور بیٹے شیخ سلیمان سر ور سمیت دیگر اہل خانہ کی جانب سے دیا جانے والا حوصلہ تھا پاکستان کو محمد نواز شریف نے دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ،موٹروے ،سی پیک،میٹروبس ،اورنج ٹرین اور چودہ ہزا ر میگا واٹ بجلی فراہم کرکے توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا،جبکہ دیگر ادوار میں پاکستان پسماندگی کی دلدل میں دھنستاچلا گیا آج بھی قائد محمد نواز شریف قوم کی امنگوں پر پورا اترنے والے واحد سیاست دان ہیں۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *