اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت رات گئے چھ گھنٹے طویل آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور عوامی سہولت کے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے اپنے اپنے ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی خدمت اور قانون کے مؤثر نفاذ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے شہر بھر میں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر آپریشنز میں تیزی، وفاقی دارالحکومت میں “نشہ اب نہیں” تحریک کے دائرہ کار میں توسیع، شہریوں کے لیے آن لائن سہولیات میں اضافہ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آئی ٹی میں مزید جدت، سیف سٹی اسلام آباد کے نظام کی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ توسیع اور پولیس افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ افسران کو ماتحت ٹیموں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی، سخت محکمانہ احتساب کے ساتھ جوانوں کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھنے اور روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان، سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائے