وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں،اسی سلسلے میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اٹک نے خواتین کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے،ڈو یژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اٹک کے مراسلہ کے مطابق ٹرائلز 19سے 24 جنوری تک منعقد کیے جائیں گے، 20جنوری 2026 کو باسکٹ بال اور 22 جنوری 2026 کو ہاکی کے ٹرائلز دانش سکول جنڈمیں منعقد ہو رہے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ اٹک سے انڈر 21 کیٹگری میں صرف خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی،ٹرائلز میں منتخب ہونے والی خواتین کھلاڑیوں کی دوسرے مرحلے کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا جہاں انٹر ڈویژن اور صوبائی سطح کے مقابلے ہوں گے،ترجمان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اٹک کی خواتین کھلاڑیوں نے پنک گیمز کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور وہ ٹرائلز میں بہترین کارکردگی دکھا کر لاہور میں ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ اٹک کی خواتین کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے گولڈ میڈلز حاصل کریں گی اور ڈسٹرکٹ کا نام روشن کریں گی، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کیے جارہے ہیں اور پنگ گیمز اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Minister of Punjab