تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہےاسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ سٹی اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راشد حیات نے دوران گشت بلاور حیات ولد محمد مسکین شاکر سکنہ دکھنیر تحصیل و ضلع اٹک سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا جبکہ تھانہ رنگو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذاکر خان نے دوران چیکنگ ظفر اقبال ولد محمد نواز سکنہ نرتوپہ تحصیل حضرو ضلع اٹک سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بورمعہ ایمونیشن برآمدہونے پر گرفتار کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے