اٹک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواء کا ڈرامہ رچا کر اپنے ہی گھر والوں سے رقم کا مطالبہ کرنے والے لڑکے اور اس کے ساتھی کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 جنوری 2026 کو مغوی کے والد کی جانب سے تھانہ سٹی حسن ابدال میں مقدمہ درج کروایا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے بیٹے شیر عالم خان کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے اور اغواء کار رہائی کے بدلے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں،مقدمہ درج ہوتے ہی ڈی پی او اٹک نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی حسن ابدال یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی حسن ابدال انسپکٹر طاہر اقبال سمیت دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے فوری تفتیش کا آغاز کیا،پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مغوی کا سراغ لگا کر اسے سیالکوٹ سے بازیاب کروایا اور ساتھ ہی ملزم شاہ فیصل کو بھی گرفتار کر لیا،دورانِ تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ مغوی نے شاہ فیصل کے ساتھ مل کر خود اپنے اہلِ خانہ کو فون کر کے اغواء کی جھوٹی کہانی بنائی اور رقم کا مطالبہ کیا، جبکہ اغواء کا یہ واقعہ مکمل طور پر خود ساختہ ہے۔پولیس ٹیم نے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *