اٹک پولیس نے اشتہاری اور سنگین جرائم میں مطلوب مجرمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 03 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ انجراء پولیس کے سب انسپکٹر حامد نعیم نے ٹیم کے ہمراہ سال 2023 کے مقدمہ نمبر 58 بجرم 392 ت پ میں مطلوب کیٹیگری “A” کے مجرم اشتہاری محمد عمران ولد محمد اسلم سکنہ دکھنیر، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
اسی طرح سب انسپکٹر نعمان ضیاء نے ٹیم کے ہمراہ سال 2025 کے مقدمہ نمبر 258 بجرم 324/337Fvi ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد زوہیب ولد ممریز خان سکنہ ریلوے اسٹیشن انجراء، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب تھانہ بسال پولیس کی ٹیم نے سال 2025 کے مقدمہ نمبر 333 بجرم 302/324 ت پ میں مطلوب کیٹیگری “A” کے مجرم اشتہاری غلام شبیر ولد محمد اکرم سکنہ ابوال، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار مجرمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر مقدمات اور سہولت کاری کے پہلوؤں پر بھی چھان بین جاری ہے۔