اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے جبکہ 4 ایڈیشنل ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے یہ فیصلہ اپنے حالیہ اجلاس میں ارکان کی اکثریت سے کیا، جس میں ایڈیشنل ججز کی کارکردگی، عدالتی امور میں خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مستقل جج بننے والے ایڈیشنل ججز کے نام:
-
جسٹس طارق آفریدی
-
جسٹس عبدالفیاض
-
جسٹس صلاح الدین
-
جسٹس صادق علی
-
جسٹس مدثر امیر
-
جسٹس قاضی جواد
چھ ماہ کی توسیع پانے والے ایڈیشنل ججز:
-
جسٹس فرح جمشید
-
جسٹس انعام اللہ
-
جسٹس صابت اللہ
-
جسٹس اورنگزیب
قانونی ماہرین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اس فیصلے سے پشاور ہائی کورٹ میں عدالتی نظام کو مزید استحکام ملے گا اور زیر التوا مقدمات کے بروقت فیصلوں میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔