photo by https://www.app.com.pk/

پیرس میں گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر کے اعزازمیں تقریب، سفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران، فرانسیسی وفد اور پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے کی شرکت،فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب کی میزبانی پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ نے کی،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں بزنس، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی،بانی و صدر پاکستان بزنس فورم فرانس حاجی اسلم چوہدری نے آنے والےمعزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا،فرانسسیسی وفد نے پاکستان کےحالیہ دورہ کے بارے میں بتایا انہوں پاکستان کی مہمان نوازی اور ثقافت کو سراہااس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس آپ کا اپنا ہے ہر وقت تمام اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولے ہیں،انہوں نے اورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہاانہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی اور دنیا پر ثابت کر دیا کہ قوم جب متحد ہو تو کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی،آج پاکستان کے پاس ہر قسم کی جدید میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے،پاکستان کے گرین پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ ہواہے،گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور قومی مفادات کے تحفظ میں ان کا کردار قابل فخر ہے،تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکاء نے تقریب کو بروقت، باوقار اور قومی جذبے سے بھرپور قرار دیا،چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *